Featuredکھیل و ثقافت

پاکستانی شائقین پاک ،انگلینڈ سیریز نہیں دیکھ سکیں گے

اسلام آباد: پاک انگلینڈ سیریز کو پاکستان میں نشر نہیں کیا جائے گا

وفاقی حکومت نے پی ٹی وی کو بھارتی کمپنیوں کیساتھ معاہدے سے روک دیا، پاکستانی کرکٹ شائقین پاک انگلینڈ سیریز نہیں دیکھ سکیں گے۔

کابینہ اجلاس کے بعد فواد چودھری نے کہا کہ پاکستان اور اور انگلینڈ کے درمیان ہونے والی کرکٹ سیریز کو پاکستان میں نشر نہیں کیا جائے گا۔

سرکاری ٹی وی نے اسٹار اور ایشیا سے کرکٹ کا کنٹریکٹ مانگا ہے، سرکاری ٹی وی کی بھارتی کمپنی کے ساتھ معاہدے کی درخواست کو منظور نہیں کیا گیا ہے، ہم کسی بھی بھارتی کمپنی کے ساتھ معاہدہ نہیں کرسکتے۔

انہوں نے کہا کہ جنوبی ایشیا کے تمام رائٹس بھارتی کمپنیوں کے پاس ہیں، اس وجہ سے پاکستان انگلینڈ کی کرکٹ سیریز نشر نہیں کی جائے گی البتہ کوشش کریں گے کہ انگلینڈ کرکٹ بورڈ کے ساتھ کوئی بیچ کا راستہ نکالیں کیونکہ پی سی بی اور سرکاری ٹی وی کو کرکٹ نشریات کے نا ہونے پر یقیناً نقصان ہوگا۔

واضح رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کرکٹ سیریز 8 جولائی سے شروع ہوگی جس میں تین ون ڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز شامل ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close