Featuredاسلام آباد

ایک کروڑ لوگوں کو کورونا کی ویکسین لگادی گئی ہے

اسد عمر نے کہا کہ کورونا تیسری لہر کا مقابلہ کرنے کے لیے جو اقدامات کیے وہ موثر ثابت ہوئے، پابندیوں کی وجہ سے کوروناکیسز میں کمی آئی خطرہ ابھی ٹلا نہیں ہے ابھی بھی 3 ہزار کے قریب لوگ وینٹی لیٹر پر ہیں۔ حکومت کو عوام کے تعاون کی ضرورت ہے تاکہ وبا کے خلاف مل کر لڑا جا سک

پاکستان میں ایک کروڑ ویکسین لگانے میں کامیاب ہوگئے ہیں، ویکسی نیشن کے لئے ہر روز 3 سے ساڑھے 3 لاکھ لوگوں کی رجسٹریشن ہورہی ہے، دسمبر تک سات کروڑ افراد کو ویکسن لگانے کا ہدف ہے،عوام جلد سے جلد کورونا ویکسی نیشن کرائیں تاکہ بندشیں ختم کی جاسکیں۔

یہ بھی پرھیں: کرونا کیسز کی تعداد اضافہ، اسد عمر کی عوام سے بڑی اپیل

فواد چوہدری نے کہا کہ ‏پاکستان میں ہم نے ایک کروڑ لوگوں کو ویکسین لگانے کا حدف مکمل کرلیا ہے، پاکستان نے کورونا کے خلاف جس طرح جنگ لڑی اس کی معترف پوری دنیا ہے، وزیر اعظم نے جس طرح اس اعصاب شکن جنگ میں قوم کو ایک لمحہ بھی مایوس نہیں ہونے دیا اور این سی او سی نے وزیراعظم کی پالیسی کو نافذ کیا اس کی جتنی تعریف کریں کم ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close