Featuredاسلام آباد

رواں مالی سال کے 11 ماہ میں ترسیلات میں 29 فیصد اضافہ ہوا

کراچی : پاکستان میں ترسیلات زر بلند سطح پرپہنچ گئی، اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ رواں مالی سال کے 11 ماہ میں ترسیلات میں 29 فیصد اضافہ ہوا اور 26.7 ارب ڈالر کی ترسیلات رہیں ۔

 

 

 

تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہا گیا ہے کہ مئی میں ترسیلات زر 2 بلین ڈالر سے تجاوز کر گئیں ، مئی میں ترسیلات زر 2.5 ارب ڈالر ریکارڈ کی گئیں، گزشتہ مالی سال مئی کےمقابلےمیں رواں مالی سال مئی میں ترسیلات زر34فیصد زائد ہے۔

 

دوسری جانب وزارت خزانہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ رواں مالی سال جولائی سے مئی ترسیلات زرمیں29فیصدکااضافہ ہوا، رواں مالی سال کے11ماہ میں 26.7ارب ڈالر کی ترسیلات زر رہیں، 11ماہ میں ترسیلات زرگزشتہ مالی سال کےمقابلےمیں 3.6ارب ڈالرزائد ریکارڈ ہوئیں۔

اس حوالے سے سینیٹر فیصل جاوید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان کیلئےایک بڑی خوشخبری ،پاکستان میں ترسیلات زر بلندسطح پرپہنچ گئی، گزشتہ سال کےمقابلےمیں مئی میں ترسیلات زر میں 34فیصداضافہ ، جولائی سے مئی ترسیلات زر26.7 بلین ڈالر تک پہنچ گئی ، یہ گزشتہ سال کےمقابلےمیں29فیصدزیادہ ہے۔

 

 

گذشتہ ماہ وزیر اعظم نے اپنے ٹویٹ میں کہا تھ کہ اپریل میں ترسیلات زر 2.8 ارب ڈالر کی بلند ترین سطح پر پہنچیں، رواں مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں 24.2 ارب ڈالر کی ترسیلات زر آئیں۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کارجحان ،100انڈیکس1.37 فیصد اضافہ

انہوں نے کہا تھا کہ 10 ماہ کی ترسیلات زر سے آپ نے گزشتہ پورے مالی سال کا ریکارڈ توڑ دیا، نئے پاکستان پر اعتماد کرنے پر اوور سیز پاکستانیوں کا شکریہ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close