Featuredتعلیم و ٹیکنالوجیسندھ

سندھ میں دسویں اور بارہویں جماعت کے امتحانی شیڈول کا اعلان

کراچی: سندھ حکومت نے دسویں اور بارہویں جماعت کے امتحانی شیڈول کا اعلان کردیا۔

صوبائی وزیر تعلیم سندھ کا کہنا تھا کہ 10 ویں جماعت کے امتحانات 5 جولائی سے شروع ہوں گے، 12 ویں جماعت کے طلبا سے 26جولائی سے پرچے لیے جائیں گے۔

امتحانی پرچے اختیاری مضامین کے 60 فیصد حصے سے ہوں گے۔

محکمہ کالجز سندھ کے مطابق 12 ویں جماعت کے پرچے کا دورانیہ 2 گھنٹے ہوگا، 50 فیصد اختیاری ،30 فیصد مختصر،20 فیصد تفصیلی سوال پرمشتمل پرچہ ہوگا۔

محکمہ کالجز سندھ کا کہنا ہے کہ رواں سال پریکٹیکل کے امتحانات نہیں ہوں گے، تدریسی و غیر تدریسی عملے کی ویکسی نیشن کو یقینی بنایا جائے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close