Featuredپنجاب

جی سی یونیورسٹی اور جرمن یونیورسٹی کے مابین ہونے والے معاہدے

ہر سال 10 طلبا کا تبادلہ کریں گے، جی سی یونیورسٹی سے 10طلبا ہر سال جرمن یونیورسٹی میں تعلیم حاصل کرنے جائیں گے، طلبا کو جرمن یونیورسٹی کو ٹیوشن فیس بھی ادا نہیں کرنا پڑے گی

جی سی یو کا یونیورسٹی آف اپلائیڈ سائنسز نیبرینڈن برگ، جرمنی کے ساتھ معاہدہ ہوا ہے۔

جی سی یو کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اصغر زیدی اور جرمن یونیورسٹی کے صدر پروفیسر ڈاکٹر گریڈ ٹیسکے نے مفاہمت کی یادداشت پر آن لائن دستخط کر دیئے۔ 16 نکاتی معاہدہ میں فیکلٹی کے تبادلے، تحقیقی تعاون اور سٹاف کی تربیت کی شکیں بھی شامل ہی۔ یونیورسٹیوں کے سربراہان اور عہدیداروں کے درمیان ویڈیو کانفرنس بھی ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان فارما سسٹ ایسوسی ایشن کے انتخابات 10 اپریل کو ہو ں گے

دریں اثنا وائس چانسلر پروفیسر اصغر زیدی کا کہنا ہے کہ جی سی یونیورسٹی بھی جرمن یونیورسٹی کے طلبا سے فیس نہیں لے گا، جرمن طلبا کو یونیورسٹی کے اندر رہائش بھی دیں گے۔

بیرون ملک یونیورسٹیز سے روابط استوار کرنا جی سی یو کے اسٹریٹجک وژن کا پانچواں ستون ہے دونوں یونیورسٹییز نے مشترکہ تحقیقی منصوبوں کے آغاز پر بھی اتفاق کیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close