Featuredدنیا

نیٹو نے افغان فوجیوں کی ٹریننگ کیلئے قطر سے فوجی اڈہ مانگ لیا

نیٹو نے افغانستان سے انخلا کے بعد افغان فوجیوں کی ٹریننگ کیلئے خلیجی ملک قطر سے فوجی اڈہ مانگ لیا۔

گزشتہ دنوں امریکی صدر جو بائیڈن نے یکم مئی سے افغانستان سے امریکی افواج کے انخلا کا اعلان کیا تھا۔

انہوں نے کہا تھا انخلا کا یہ عمل 11 ستمبر کو ورلڈ ٹریڈ سینٹر پر حملےکے 20 سال مکمل ہونے پر پورا ہوجائے گا۔

امریکی صدر کے اعلان کے بعد نیٹو نے بھی اپنی افواج نکالنے کا فیصلہ کیا تھا۔

غیرملکی رپورٹس کے مطابق 36 ممالک کے فوجی اتحاد نیٹو نے افغانستان سے انخلا کے بعد افغان اسپیشل فورسز کی تربیت کیلئے قطر سے فوجی اڈہ بنانے کیلئے رابطہ کیا ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے نے دعویٰ کیا ہے کہ نیٹو کے قطر سے رابطے کی تصدیق 3 سینیئر مغربی حکام نے بھی کی ہے۔

کابل میں موجود سینیئر سیکیورٹی اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ افغان فورسز کے سینیئر اہلکاروں کی تربیت کیلئے قطر سے فوجی اڈے پر بات چیت جاری ہے۔

ایک اور اہلکار کا کہنا تھاکہ قطر سے افغان فورسز کی تربیت کیلئے زمین فراہم کرنے کی بات کی ہے تاہم اس کافیصلہ قطری حکام نے ہی کرنا ہے۔

دوسری جانب اس حوالے سے نیٹو، قطر اور افغان حکومت نے کسی قسم کا ردعمل نہیں ظاہر کیا۔

خیال رہے کہ افغانستان میں نیٹو افواج کی تعداد 7000 ہزار ہے جو کہ امریکی افواج سے بھی زائد ہے۔

اُدھر نیٹو سیکرٹری جنرل اسٹولٹن برگ نے افغانستان سے فوجی مشن کے خاتمے کا بھی اعلان کیا ہے۔

اسٹولٹن برگ کا کہنا تھا کہ اب صرف نیٹو کے سول منتظم کابل میں موجود ہوں گے تاہم افغان سیکیورٹی اداروں کی فنڈنگ کا سلسلہ 2024 تک جاری رہےگا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close