Featuredسندھ

کراچی سمیت سندھ میں مون سون بارشوں کی پیشگوئی

کراچی: سمیت سندھ میں مون سون بارشوں کی پیشگوئی کے بعد نقصانات سےبچنےاورحفاظتی انتظامات کیلئے اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کردی ہے

صوبائی ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے متعلقہ اداروں کو مراسلہ جاری کردیا گیا ہے ، جس میں کہا ہے کہ محکمہ موسمیات نے سندھ میں پری مون سون کی پیشگوئی کی ہے، 16سے19جون تک تیزہواؤں اورموسلادھاربارشوں کاامکان ہے۔

مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ بحیرہ عرب کےشمال سےسسٹم سندھ میں16جون کوداخل ہونے کا امکان ہے ، جس کے باعث سکھر، لاڑکانہ، شکارپور، جیکب آباداور گھوٹکی میں بارش متوقع ہے جبکہ کراچی میں18اور19جون کوتیزہواؤں کیساتھ بارش کاامکان ہے۔

یہ بھی پرھیں: مون سون کے نئے سسٹم کے حوالے سے ایڈوائزری جاری

محکمہ موسمیات نے پاکستان میں مون سون بارشوں کی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا تھا کہ مختلف علاقوں میں اس سال معمول سےزیادہ بارشیں متوقع ہے، مون سون کاسیزن جولائی سےستمبر3ماہ پرمشتمل ہوتاہے۔

اس دوران جنوبی وشمالی پنجاب اورسندھ میں معمول سے زائد بارشیں ہوں گی، جس کے باعث پنجاب، سندھ ،کےپی میں اربن فلڈنگ کے خدشات ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close