Featuredاسلام آباد

ہم سنجیدہ سیاستدان ہیں، پیپلزپارٹی اور نون لیگ مل کر منصوبہ بندی کرے گی

 اسلام آباد: بلاول بھٹو زرداری اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کی پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات ہوئی، دونوں رہنماؤں کے مابین بجٹ اجلاس کے حوالے سے لائحہ عمل پر گفتگو کی گئی، اور گزشتہ روز کے واقعہ پر افسوس کا اظہار کیا گیا

اس موقع پر چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ یوسف رضا گیلانی، راجا پرویز اشرف، شازیہ مری اور نوید قمر موجود تھے، جب کہ مسلم لیگ (ن) کے ایاز صادق، راناثنااللہ اور مریم اورنگزیب بھی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات میں موجود تھے۔

مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز قومی اسمبلی میں ہونے والا واقعہ جگ ہنسائی کا سبب بنا، حکومتی وزراء کو رویہ سب نے دیکھ لیا ہے، جو ہوا وہ پارلیمان کی تاریخ میں سیاہ دن تھا، اس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے بلاول بھٹو اظہار یکہجتی کے لئے آئے ان کا شکر گزار ہوں، ہم نے آئندہ کی سیاسی حکمت عملی پر مشاورت کی ہے، جس پر اپوزیشن مل کر عمل درآمد کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں: بلاول بھٹو نے عمران خان کو ملکی تاریخ کا سب سے بڑا معاشی مجرم قرار دے دیا

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ شہباز شریف قائد حزب اختلاف ہیں اور اسمبلی میں اپوزیشن کی نمائندگی کرتے ہیں، ان کے ساتھ جو رویہ اختیار کیا گیا اس سے وزراء کی کیا عزت رہ گئی ہے، ہم شہباز شریف کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے آئے ہیں، آئندہ کی سیاسی حکمت عملی پر مشاورت کی ہے مل کر عمل کریں گے۔ وزیر اعظم اپنے وزراء کو بچوں کی طرح ہدایات دے رہے ہیں، ہم سنجیدہ سیاستدان ہیں، پیپلزپارٹی اور نون لیگ مل کر منصوبہ بندی کرے گی۔

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف اور چئیرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور گزشتہ روز کے واقعہ کی پر زور مذمت کرتے ہوئے ایوان کا ماحول کو پر امن اور خوشگوار رکھنے پر بات چیت کی گئی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close