Featuredسندھ

کھانے پینے کی اشیاء کے خرچ میں 25 فیصد مہنگائی تبدیلی کا اصل چہرہ ہے

کراچی : پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ صرف ایک سال میں عام آدمی کی آمدنی میں 17 فیصد کی کمی اور کھانے پینے کی اشیاء کے خرچ میں 25 فیصد مہنگائی تبدیلی کا اصل چہرہ ہے۔

 

 

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ عمران خان نے بجٹ میں مزدور کی آمدنی 20 ہزار روپے مقرر کرکے 700 ارب روپے کے ٹیکس لگائے اور کہا کہ عزیز ہم وطنو! ملک ترقی کرگیا ہے۔

پیپلزپارٹی کے چیئرمین نے کہا کہ ہر تین میں سے ایک بچے کے غذائی قلت کے شکار ملک میں عمران خان نے دودھ اور اس سے وابستہ مصنوعات پر 17 فیصد سیلز ٹیکس لگادیا ، چالیس فیصد غربت کے شکار ملک میں ڈیری مصنوعات پر 17 فیصد سیلز ٹیکس ہمارے بچوں کے قتل کے مترادف ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ چائے کے ہر کپ کا مہنگا گھونٹ عمران خان کی تبدیلی کی وہ خوف ناک قیمت ہوگی جو پاکستان کی عوام نے ادا کرنی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بجٹ کے نتیجے میں آٹا، تیل اور بجلی کی قیمتوں میں اضافہ مہنگائی کا ایک ایسا سونامی لائے گا کہ جس کے بعد عوامی ردعمل کو روکنا عمران خان کے بس میں نہ ہوگا۔

پیپلزپارٹی کے چیئرمین نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت غریب دشمن بجٹ کے حقائق کو عوام سے چھپانے کے لئے اپوزیشن کی آواز دبارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : حکومتی ارکان کی ایک دوسرے کے خلاف شدید نعرے بازی میں آئندہ سال کا بجٹ پیش

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ عمران خان یہ نہ سمجھیں کہ گالم گلوچ اور بدتمیزی کرواکر وہ بچ جائیں گے،۔

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہم بجٹ کا کچہ چٹھہ عوام کے سامنے لاتے رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں : کراچی رجسٹری میں سندھ کی زمینوں کا ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ کرنے سے متعلق کیس کی سماعت

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close