Featuredاسلام آباد

24 گھنٹے میں 39 کورونا مریض کی اموات ، کورونا مثبت کیسز کی شرح 1.90فیصد رہی

اسلام آباد : پاکستان میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 1.90فیصد پر آگئی ، ایک دن میں 39 اموات ریکارڈ کی گئی اور ایک ہزار 43 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔

 

 

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں کورونا کیسز اور اموات میں بتدریج کمی دیکھی جارہی ہے ، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے کورونا کے حوالے سے تازہ اعدادو شمار جاری کئے گئے ہیں۔

جس میں بتایا گیا کہ گزشتہ 24 گھنٹے میں 54 ہزار 647 کورونا ٹیسٹ کیے گئے، جس میں سے ایک ہزار 43 کوروناکیسز کی تصدیق ہوئی اور کورونامثبت کیسز کی شرح 1.90فیصد رہی۔

این سی او سی کا کہنا ہے کہ 24 گھنٹے میں 39 کورونامریض انتقال کرگئے، جس کے بعد ملک میں کورونا سے اموات کی تعداد21ہزار913 تک جا پہنچی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے بتایا کہ ملک میں کوروناکےفعال کیسزکی تعداد35ہزار809 اور کوروناکے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد نو لاکھ 46 ہزار 227 ہوگئی ہے۔

اعدادو شمار کے مطابق سندھ میں کوروناکیسز کی تعداد تین لاکھ 30 ہزار 552 ، پنجاب میں تین لاکھ 44 ہزار 663، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 36 ہزار 663، بلوچستان میں 26 ہزار 466 ہوگئی ہے جبکہ گلگت بلتستان میں پانچ ہزار 759، اسلام آباد میں 82 ہزار 278 اور آزاد کشمیر میں 19 ہزار 868 کیسز سامنے آئے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close