Featuredکھیل و ثقافت

چار سال پہلے پاکستان آئی سی سی چیمپیئنزٹرافی جیتا تھا

آج پاکستان کو آئی سی سی چیمپیئنزٹرافی جیتے چار سال مکمل ہوگئے۔

قومی کرکٹ ٹیم نے 18جون 2017 کو اوول کے میدان میں سرفراز احمد کی قیادت میں روایتی حریف بھارت کو 180 رنز کے بڑے مارجن سے ہرا کر پہلی بار چیمیپئنز ٹرافی جیتے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔

پاکستان کو چیمپئن ٹرافی جیتے چار سال مکمل ہوچکے ہیں۔ چیمپئنز ٹرافی میں پہلا میچ بھارت سے ہارنے کے بعد قومی ٹیم نے تمام ٹیموں کو شکست دیں۔ فائنل میں ایک بار پھر روایتی حریف آمنے سامنے آئے جہاں گرین شرٹس نے بھارتی سورماؤں کا غرور خاک میں ملایا۔
فیصلہ کن معرکے میں فخر زمان نے 114 رنز کی شاندار اننگز کھیلی تھی۔ قومی بالرز نے عمدہ باؤلنگ کے ذریعے بھارتی بیٹنگ لائن کی دھجیاں بکھیریں تھیں۔

سرفراز احمد کو اگرچہ ٹی20 کی کپتانی سن 2016 میں مل چکی تھی لیکن وہ صرف تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز میں کپتانی کے تجربے کے ساتھ چیمپیئنز ٹرافی میں آئے تھے۔ ان کے ساتھ کھیلنے والے کھلاڑیوں کی اکثریت بھی نوجوان اور ناتجربہ کار تھی اور جب ٹیم پہلے ہی میچ میں روایتی حریف انڈیا سے ہار جائے تو یہ بتانے کی قطعاً ضرورت نہیں کہ ردعمل کتنا شدید ہوتا ہے۔
آئی سی سی ایوارڈز؛حسن علی بہترین نوجوان کرکٹر،چیمپیئنزٹرافی فائنل بہترین موقع قرار
پی سی بی نے ٹویٹر پر تین سال پہلے فتح ٹیم کی یادگار ویڈیو شیئر کی جبکہ قومی کرکٹرز سمیت شائقین کرکٹ نے بھی فتح کے یادگار لمحوں کو سوشل میڈیا پر تازہ کیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close