Featuredسندھ

سندھ میں میٹرک اور انٹرکے امتحانات کی تاریخوں کا اعلان

کراچی: محکمہ تعلیم سندھ نے صوبے میں میٹرک اور انٹر کے امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا۔

محکمہ تعلیم سندھ نے اسٹیرنگ کمیٹی کے فیصلوں سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کردیا جس کے مطابق دسویں جماعت کے امتحان 5 جولائی اور بارہویں کے امتحان 26 جولائی سے ہوں گے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق نویں کے امتحانات دسویں جماعت کے امتحان کے بعد اور گیارہویں جماعت کے امتحان بارہویں جماعت کے امتحان کے بعد لیے جائیں گے۔

امتحانی پرچے 50 فیصد ایم سی کیوز، 30 فیصد مختصر اور 20فیصد طویل جوابات پر مشتمل ہوں گے۔

تین گھنٹے والے امتحان کا وقت 2 گھنٹے اور 2 گھنٹے امتحان والے کا وقت ایک گھنٹہ کردیا گیا ہے ۔

اس کے علاوہ چوتھی جماعت سے آٹھویں جماعت کے امتحانات اسکول اپنی سہولت کے تحت لے سکیں گے۔

سندھ ٹیکنیکل بورڈ کے تحت ہونے والے دسویں جماعت کے امتحان 6 جولائی اور بارہویں کے 27 جولائی سے ہوں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close