Featuredپنجاب

ملتان میں بھی کرونا ویکسینیشن سینٹر پر ویکسین کی قلت

لاہور: صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور کے بعد ملتان میں بھی کرونا ویکسینیشن سینٹر پر ویکسین کی قلت پیدا ہوگئی، بیرون ملک جانے والے شہریوں کو ویکسین کے لیے سخت مشکلات کا سامنا ہے۔

 

 

تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب کے شہر ملتان میں کرونا ویکسینیشن سینٹر پر ویکسینیشن کی پہلی خوراک ختم ہوگئی۔ چینی ویکسین سائنو فارم کی پہلی خوراک 4 روز سے موجود نہیں۔

سینٹر کے انچارج کا کہنا ہے کہ سائنو فارم کی دوسری خوراک اسٹاک میں موجود ہے۔

دوسری جانب بیرون ملک جانے والے شہریوں کو ویکسین کے لیے سخت مشکلات کا سامنا ہے، قائد اعظم ویکسینیشن سینٹر پر بیرون ملک جانے والوں کا رش ہے۔

 

اس سے قبل صوبائی دارالحکومت لاہور میں بھی ویکسین کی قلت دیکھنے میں آئی تھی۔

چند روز قبل جاری ایک رپورٹ میں پنجاب میں کرونا ویکسینیشن کا عمل سست روی کا شکار ہونے کا انکشاف ہوا تھا۔

اس سلسلے میں محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈر ہیلتھ کا کہنا تھا کہ پنجاب میں 3 دن میں مقررہ ٹارگٹ کا 40 فیصد ہدف مکمل ہوا، گوجرانوالہ میں ویکسینیشن لگانے کی کارکردگی مایوس کن رہی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close