Featuredکھیل و ثقافت

گلیڈی ایٹرز کی شکست نے لاہور قلندرز کو پلے آف سے باہر کردیا

کراچی کنگز نے  پلے آف کیلئے کوالیفائی کرلیا

ابوظبی : کراچی کنگز کے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست دینے کے بعد لاہور قلندرز بھی پی ایس ایل 6 سے باہر ہوگئی ہے۔

کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 14رنز سے شکست دی، ٹیم کی فتح میں دانش عزیز کی برق رفتار اننگز کا ہاتھ رہا۔

کراچی کنگز کے 177رنز کے ہدف کے تعاقب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹ پر 162 رنز ہی بناسکی۔

کوئٹہ کے کپتان سرفراز احمد 51 رنز کی شاندار اننگز کے ساتھ ناقابل شکست رہے تاہم وہ ٹیم کو فتح سے ہمکنار نہ کراسکے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close