Featuredکھیل و ثقافت

ملتان سلطانز پہلی بار پاکستان سپر لیگ کے فائنل میں

 کوالیفائر میں ملتان سلطانز اسلام آباد یونائیٹڈ کو مات دے کر فائنل میں پہنچ گئی۔

ایونٹ کی ٹاپ ٹیم یونائیٹڈ ملتان سلطانز کے 181 رنز کے ہدف کے تعاقب میں31 رنز پہلے ہی ہمت ہار گئی۔

کوالیفائر میں اسلام آباد یونائیٹڈ  مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹ پر 149رنز تک محدود رہی۔

اسلام آباد یونائٹیڈ کی طرف سے عثمان خواجہ 70 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے، دیگر بیٹسمینوں میں حسین طلعت 25، افتخار احمد 16 جبکہ محمد وسیم 13 رنز ہی بناسکے۔

ملتان سلطانز کی طرف سے سہیل تنویر، بلیسنگ مزربانی نے 3، 3 جبکہ عمران طاہر نے 2 اور عمران خان نے 1وکٹ اپنے نام کی۔

اسلام آباد یونائٹیڈ کو آج کے دوسرے میچ پشاور زلمی اور کراچی کنگز کے میچ کی فاتح ٹیم سے اسے کل میچ کھیلنا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close