Featuredاسلام آباد

مجھے اپنے لباس اور کلچر پر فخر ہے : زرتارج گل

اسلام آباد :  ہمارے کلچر کو دنیا بھر میں جانا جاتا ہے کوئی لبرل،کرپٹ ‏میراترجمان نہ بنے

تحریک انصاف کی خواتین رہنماؤں کی پریس کانفرنس میں کنول شوذب نے کہا کہ ‏مجھے پہلی خاتون پارلیمانی سیکرٹری کے طور پر تعینات کیا گیا تھا سوشل میڈیا پرایسی باتیں ‏وزیراعظم سےنتھی کی جارہی ہیں جو کہی نہیں وزیراعظم نے اللہ کے احکامات کی بات کی۔

کنول شوذب نے کہا کہ وزیراعظم نے کہا ریپ کے صرف ایک فیصدکیس رپورٹ ہوتے ہیں جنسی ‏کرائم کی روک تھام کیلئے ذمہ دار معاشرہ ہونے کا ثبوت دینا ہے وزیراعظم اسلامو فوبیا کے خلاف ‏لڑنے والے شخص ہیں نواز شریف نے بینظیر کی تصاویر ہیلی کاپٹر سے گرائیں ۔

وزیرمملکت زرتارج گل نے کہا کہ ہمارے کلچر کو دنیا بھر میں جانا جاتا ہے کوئی لبرل،کرپٹ ‏میراترجمان نہ بنے، اپنےمعاشرےکی ترجمانی کیلئےہم خودبیٹھی ہیں میرےکلچرنےمجھےعزت دی ‏ہے اسلام نےمجھےحیاسیکھائی ہے مذہب نےہمیں جوآزادی دی اس پرہمیں فخر ہے۔

زرتاج گل نے کہا کہ تحریک پاکستان کےبعدپی ٹی آئی نےخواتین کومقام دیاہے پارلیمنٹ میں ‏‏12سے زائدپارلیمانی سیکریٹریز خواتین ہیں پارلیمانی سیکریٹریزمیں کنول شوزب،ملیکہ بخاری،عالیہ ‏حمزہ شامل ہیں، مجھ سمیت 5خواتین اسمبلی میں بیٹھی ہیں۔

پریس کانفرنس میں ملیکہ بخاری نے کہا کہ قرآن پاک کےاندرخواتین کےوراثی حقوق درج ہیں ‏ہمارے ملک میں وراثتی حقوق خواتین کونہیں ملتے وزیراعظم نےکہاکہ ایساقانون لائیں جو مددگار ‏ثابت ہو۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے کہا وراثتی حقوق کی منتقلی کو لازمی بنایا جائے وزارت قانون و ‏انصاف نے وزیراعظم کوایک خط لکھا، وزیراعظم نےبجٹ میں100ملین خواتین کیلئےاینٹی ریپ سیل ‏کیلئے مختص کیے۔

ملیکہ بخاری نے کہا کہ ملک میں خواتین اوربچوں کااستحصال ہوتاہے ملک کاوزیراعظم خواتین ‏اوربچوں کاتحفظ چاہتے ہیں منتخب وزیراعظم حکومت میں آئےاورقوانین بنانےکی بات کی ‏وزیراعظم نےکہا کہ اینٹی ریپ کرائسزسیل بناؤ اور ریپ کیسزکی تفتیش جےآئی ٹی کےذریعےہو۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close