Featuredتعلیم و ٹیکنالوجیسندھ

پنجاب یونیورسٹی میں شراب کی بوتلیں لے جانے کی کوشش ناکام

لاہور: پنجاب یونیورسٹی کے گیٹ سے شراب کی بوتلیں پکڑی گئیں

پنجاب یونیورسٹی کے گیٹ پر سیکیورٹی اسٹاف نے بڑی مقدار میں شراب کی بوتلیں پکڑ لیں۔

ذرائع کے مطابق ملزم طلبا تنظیم کے ناظم کا نام لے کر شراب کی 20 بولتیں یونیورسٹی ہاسٹل پہنچا رہا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ موٹر سائیکل سوار بیگز میں شراب کی 20 بولتیں یونیورسٹی ہاسٹل لے جارہا تھا، سیکیورٹی گارڈز نے مشکوک بیگز دیکھ کر گیٹ نمبر ایک پر موٹر سائیکل سوار کو پکڑ لیا۔

یونیورسٹی انتظامیہ نے شراب کی بوتلیں قبضے میں لینے کے بعد پولیس کو طلب کرلیا۔

ذرائع کے مطابق پنجاب یونیورسٹی نے طالب علم کو معطل کرکے کارروائی کا آغاز کردیا جبکہ طالب علم اور موٹر سائیکل سوار کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

یونیورسٹی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ گاڑیوں کی سیکیورٹی انسپکشن کے بغیر یونیورسٹی کی حدود میں داخلے کی اجازت نہیں ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close