Featuredاسلام آباد

پاکستان کا گرے لسٹ میں برقرار رہنے کا امکان

 اسلام آباد : حکومت اس بار ڈومور کے بجائے گرے لسٹ سے نکلنے کی امید رکھے ہوئے تھی۔

پاکستان انٹرنیشنل کوآپریشن ریویو گروپ کو مطمئن نہ کرسکا، فیٹف نے ڈومور کا مطالبہ کردیا

ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق پاکستان کو منی لانڈرنگ کے خلاف سخت اقدامات کیلئے مزید ہدایات سامنے آئیں گی۔ ایف اے ٹی ایف پاکستان کے انسداد ٹیررفنانسنگ اقدامات پر مطمئن ہے۔

دوسری طرف ذرائع کا کہنا ہے کہ منی لانڈرنگ کے خلاف اقدامات پر انٹرنیشنل کوآپریشن ریویو گروپ مکمل مطمئن نہیں۔ پاکستان نے فیٹف کو منی لانڈرنگ کے خلاف اقدامات پر مبنی رپورٹ پیش کی۔

انٹرنیشنل کوآپریشن ریویوگروپ نے منی لانڈرنگ سے متعلق شعبوں کی نشاندہی کی۔ منی لانڈرنگ کے خلاف مزید اقدامات جنوری 2022 تک مکمل کرنا ہوں گے۔ پاکستان فیٹف کے اے پی جی اور آئی سی آر جی کی سفارشات پر عملدرآمد کر رہا ہے۔

واضح رہے کہ حکومت اس بار ڈومور کے بجائے گرے لسٹ سے نکلنے کی امید رکھے ہوئے تھی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close