Featuredکھیل و ثقافت

پی ایس ایل 6 کا فائنل ملتان سلطانز کے نام رہا

ابوظبی کے شیخ زید اسٹیڈیم میں کھیلے گیے پی ایس ایل 6 کے فائنل میں ملتان سلطانز کامیاب رہا

پشاور کو شکست، ملتان پہلی بار پی ایس ایل کا چیمپئن بن گیا ، پی ایس ایل 6 کے فائنل میچ میں ملتان سلطانز نے پشاور زلمی کو 47 رنز سے شکست دے کر پہلی بار ٹرافی جیت لی۔

فائنل میں ملتان سلطانز نے پشاور زلمی کو جیت کے لیے 207 رنز کا ہدف دے دیا تھا، بڑے ہدف کے تعاقب میں پشاور زلمی 9 وکٹوں کے نقصان پر 159 رنز بنا سکی۔

پشاور زلمی کے خلاف ملتان کے بلے باز صہیب مقصود نے 3 چھکوں اور 4 چوکوں کی مدد سے نصف سنچری مکمل کی، انہوں نے 35 گیندوں پر 65 رنز بنائے اور ناٹ آؤٹ رہے۔

رائیلی روسونے بھی صرف 21 گیندوں پر 50 رنز کی اننگز کھیلی جب کہ دیگر بلے بازوں میں شان مسعود نے 37 اور محمد رضوان نے 30 رنز بنائے،خوشدل شاہ نے 15 رنز بنائے جب کہ جانسن چارلس صفر پر آؤٹ ہوئے۔

پشاور زلمی کی جانب سے ثمین گل اور محمد عمران نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔

بڑے ہدف کے تعاقب میں پشاور زلمی نے محتاط انداز میں اننگز کا آغاز کیا، اس کے پہلے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی حضرت اللہ تھے جو کہ 42 کے مجموعی اسکور پر 6 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

اسی اسکور پر کامران اکمل بھی بولڈ ہوگئے ، انہوں نے 36 رنز بنائے، پشاورزلمی کی تیسری وکٹ 58 رنزپرگری جب جوناتھن ویلز6رنزبناکرآؤٹ ہوئے۔

اس موقع پر شعیب ملک نے جارحانہ اننگز کھیلی اور رومین پاؤل کے ساتھ اسکور کو تیزی سے آگے بڑھایا تاہم رومین پاؤل 23 رنزبناکرآؤٹ ہوگئے ان کے بعد شعیب ملک بھی آؤٹ ہوگئے، انہوں نے 3 چھکوں اور 3 چوکوں کی مدد سے 28 گیندوں پر 48 رنز کی اننگز کھیلی۔

ان کے بعد کوئی بھی زلمی کا بلے باز زیادہ دیر تک مزاحمت نہیں کرسکا ، ردرفورڈ نے 10 گیندوں پر 18 رنز بنا کر مزاحمت کی کوشش کی تاہم وہ بھی عمران طاہر کا شکار ہوگئے۔

ملتان کی جانب سے عمران طاہر نے 3، عمران خان اور مزربانی نے 2،2 وکٹ حاصل کیں جب کہ سہیل تنویر نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

 

 

 

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close