More share buttons
Share with your friends










Submit
Featuredپنجاب

مفتی قوی کی بدکاریوں کیخلاف درخواست دائر

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit

ملتان : ملتان کے ایک شہری نے مفتی عبدالقوی کی نامناسب لیکڈ ویڈیو کیخلاف درخواست دائرکردی۔

مفتی عبدالقوی کی سوشل میڈیا پر مبینہ طور پر نامناسب لیکڈ ویڈیو کیخلاف مقدمے کے اندراج کے لیے شہری نے درخواست دائر کردی ہے۔

ملتان کے شہری نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ مفتی عبدالقوی کی غیراخلاقی ویڈیو سےجذبات مجروح ہوئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ قانونی رائے کے لیے درخواست لیگل ڈپارٹمنٹ کو بھجوا دی گئی ہے۔

دوسری جانب مفتی عبدالقوی کا لیکڈ ویڈیو کے معاملے پر کہنا ہے کہ ویڈیو میں ترمیم کر کے مجھے بد نام کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

گزشتہ روز سے سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر مفتی قوی کا نام ٹاپ ٹرینڈ میں شامل ہے، یہ نام ان کی کسی نیک نامی کے باعث ٹرینڈ نہیں کررہا بلکہ ایک نازیبا ویڈیو کے مبینہ طور پر سامنے آنے کے باعث زیر گردش ہے۔

مفتی عبدالقوی کی سوشل میڈیا پر لیکڈ ویڈیو میں وہ انتہائی نازیبا حرکات کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ مفتی عبدالقوی اس سے پہلے بھی کئی بار اپنی نازیبا ویڈیوز کی وجہ سے خبروں کی زینت بنے رہے ہیں۔

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit
Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close