Featuredدنیا

بھارت میں کورونا سے اموات کی تعداد 3 لاکھ 93 ہزار سے زائد ہوگئی

دنیا بھر میں کورونا سے اموات کی تعداد 39 لاکھ سے تجاوز کرگئی

کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 18 کروڑ 66 لاکھ سے زائد ہوگئی

دنیا بھر میں کورونا کے باعث اموات کی تعداد 39 لاکھ 13 ہزار 699 ہوگئی ہے

امریکا میں کورونا سے مزید 232 افراد جان کی بازی ہار گئے، امریکا میں وبا سے اموات کی مجموعی تعداد 6 لاکھ 18 ہزار 539 ہوگئی۔

بھارت میں کورونا سے مزید 965 افراد موت کے منہ میں چلے گئے ہیں، بھارت میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 3 لاکھ 93 ہزار سے زائد ہوگئی ہے۔

دوسری جانب کورونا سے متاثرہ افراد میں سے 16 کروڑ 52 لاکھ 97 ہزار 12 صحت یاب ہوگئے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close