Featuredاسلام آباد

بیرون ملک سے آئے کورونا نیگٹیو مسافروں پر قرنطینہ کی شرط ختم

اسلام آباد : پاکستان آنے والے کورونا نیگٹیو مسافروں پر قرنطینہ کی شرط ختم کردی گئ۔

بیرون ملک سے آنے والوں کیلئے کورونا ٹیسٹنگ کا عمل جاری رہے گا۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے بین الاقوامی ہوائی سفر کے حوالے سے پالیسی پر نظر ثانی کرتے ہوئے پاکستان آنے والے کورونا نیگٹیو مسافروں کیلئے گھر پر قرنطینہ کی شرط ختم کردی۔

این سی او سی کے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ بیرون ملک سے آئے کورونا پازیٹو مسافر گھر پر قرنطینہ ہوں گے۔

مراسلے کے مطابق برطانیہ، یورپ، کینیڈا، چین، ملائیشیا سے براہ راست پروازوں میں 40 فیصد اضافے کا فیصلہ کیا گیا۔

این سی او سی کا کہنا ہے کہ بیرون ملک سے آنے والوں کیلئے کورونا ٹیسٹنگ کا عمل جاری رہے گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close