Featuredسندھ

پی آئی اے نے زیادہ وزن کے باعث فضائی میزبان گراؤنڈ کردئیے

کراچی : گراؤنڈ میزبان پروازوں پر تعیناتی کیلئے جولائی کے ڈیوٹی روسٹر میں بھی شامل نہیں۔

پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کے متعدد مرد و خواتین فضائی میزبان زیادہ وزن کے باعث گراؤنڈ کردئیے گئے۔

پی آئی اے کے گراؤنڈ میزبان پروازوں پر تعیناتی کیلئے جولائی کے ڈیوٹی روسٹر میں بھی شامل نہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اوور ویٹ کے باعث گراؤنڈ کیے گئے فضائی میزبانوں کی مبینہ تعداد 140 ہے۔

قومی ایئرلائن انتظامیہ کی جانب سے فضائی میزبانوں کو صرف گراؤنڈ نہیں کیا گیا بلکہ ان کے پروموشن بھی روک لیے گئے ہیں۔

قومی ایئرلائن کے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ فربہ خواتین اور توند کے حامل میزبانوں کو وارننگ دی جاتی رہی ہے لیکن انہوں نے وارننگ کو سنجیدہ نہیں لیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close