Featuredاسلام آباد

گرمیوں کی چھٹیاں 18جولائی سےیکم اگست تک دینے کی تجویز

اسلام آباد: پنجاب بھر کے تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی چھٹیوں کے معاملے پر نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے 18جولائی سےیکم اگست تک گرمیوں کی چھٹیاں دینے کی تجویز دے دی جبکہ وزیرتعلیم پنجاب 2جولائی سے 2 اگست تک چھٹیاں دینے کے لیے بضد

این سی او سی کی زیر صدارت تعلیمی کانفرنس کل ہوگی ، جس میں وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود اور تمام صوبائی وزیر تعلیم شرکت کریں گے۔
اجلاس میں آئندہ امتحانات اور موسم گرما کی تعطیلات سے متعلق فیصلے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عید کی چھٹیوں تک مزید سختیاں عائد کرنے کا فیصلہ

پاکستان میں کورونا صورتحال میں بہتری کے بعد تعلیمی اداروں میں تدریسی عمل جاری ہے جبکہ امتحانات کا شیڈول بھی جاری کردیا گیا ہے جبکہ 10ویں اور 12ویں جماعت کے امتحانات جولائی میں ہوں گے ، امتحانات منتخب مضامین میں لیے جائیں گے۔
ملک میں کورونا کیسز اور اموات میں مسلسل کمی کا سلسلہ جاری ہے ، 24 گھنٹوں کے دوران 20 اموات ریکارڈ کی گئی جبکہ 901 کیسز سامنے آئے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close