Featuredاسلام آباد

وزیراعظم عمران خان آج سیاحتی مقام ناران کا دورہ کریں گے ‌

اسلام آباد: ضلع مانسہرہ کے سیاحتی مقام ناران کاایک روزہ دورہ کریں گے ‌ دورے کے دوران عمران خان کو سیاحت کے شعبے کو فروغ دینے کے لئے اقدامات کے بارے میں بریفنگ دی جائے گی

اس موقع پر وفاقی وزرا، ارکان اسمبلی بھی وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ ہوں گے۔

دورے کے دوران وزیر اعظم ناران اور ضلع مانسہرہ میں صوبہ خیبر پختونخوا کی طرف سے شروع کیے گئے سیاحت اور ماحولیاتی تحفظ کے منصوبوں کا آغاز کریں گے۔
22 جون کو وزیرِ اعظم عمران خان سے وزیرِ اعلی خیبر پختونخوا محمود خان کی ملاقات ہوئی تھی ، جس میں صوبائی بجٹ ا کے علاوہ داسو اور کوہستان میں سیاحت کے فروغ اور متعلقہ منصوبوں پر بھی تبادلہِ خیال کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم عمران خان آج کوئٹہ میں مختلف ترقیاتی کاموں کا افتتاح کریں گے

اس سے قبل 6 فروری کو وزیر اعظم عمران خان نے خیبر پختونخوا میں سیاحت کے بے پناہ مواقعوں سے فائدہ اٹھانے پر زور دیتے ہوئے صوبائی حکومت کو کے پی میں ماحولیاتی چیلنجوں سے نمٹنے کے لئے سیاحت اور جنگلات کے تحفظ کے لئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close