Featuredاسلام آباد

اب وہ ملک کے جوہری پروگرام کو ختم کرنا چاہتے ہیں

مظفر آباد:کوٹلی اور پونچھ اضلاع کے 4 شہروں میں بڑے اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے وزیر اعظم عمران خان پر ‘کشمیر کے معاملے میں سمجھوتہ’ کرنے کا الزام لگایا

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کا حق خودارادیت ہی واحد قابل عمل حل ہے، یہی وجہ ہے کہ ان کی جماعت اقوام متحدہ پر مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے دباؤ ڈال رہی ہے۔
بلاول بھٹو زرداری نے الزام لگایا کہ ‘اور اب وہ ملک کے جوہری پروگرام کو ختم کرنا چاہتے ہیں۔

 

انہوں نے بھارت کے 5 اگست 2019 کے اقدام کو ‘تاریخی حملہ’ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ‘وزیر اعظم عمران خان نے کچھ دوسرے اہم اقدامات کے علاوہ ملک کے نقشے میں بھی تبدیلی کی ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ یہی وجہ ہے کہ کشمیر میں ہر ایک بچہ، پارلیمنٹ میں اپوزیشن اور ہم نعرے لگا رہے ہیں کہ کشمیر فروخت کرنا ناقابل قبول ہے۔

انہوں نے کہا کہ ‘عمران خان نیازی کشمیر پر خاموش رہ سکتے ہیں لیکن کشمیری نہیں مانیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: بلاول بھٹو نے عمران خان کو ملکی تاریخ کا سب سے بڑا معاشی مجرم قرار دے دیا

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ 25 جولائی کو آزاد کشمیر کے عوام پوری دنیا کو یہ پیغام دیں گے کہ وہ کسی کٹھ پتلی کے ساتھ نہیں بلکہ جمہوریت اور پیپلز پارٹی کے ساتھ ہیں۔

ہم آزاد کشمیر میں ایک ایسے وزیر اعظم کو دیکھنا چاہتے ہیں جو کٹھ پتلی نہ ہو، وہ کشمیر پر کوئی غلطی نہ کرے اور وہ مودی اور عمران خان نیازی دونوں کا مقابلہ کر سکے۔

پیپلز پارٹی صرف آزاد جموں و کشمیر کے حقوق کی ضمانت نہیں دے گی بلکہ بھارت کے زیر قبضہ علاقے میں کشمیری بھائیوں کی آواز بھی بنے گی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close