Featuredسندھ

سول ایوی ایشن اتھارٹی کا پختونخواہ کے سیکریٹری داخلہ کو خط

کراچی: پشاور کے باچا خان ائیرپورٹ کے اطراف طیاروں پر لیزر لائٹس مارنے کے معاملے پر سول ایوی ایشن اتھارٹی نے سیکریٹری داخلہ خیبر پختونخواہ کو خط لکھ دیا

سی اے اے نے طیاروں پر لیزر لائٹ مارنے کے حوالے سے تعاون کی درخواست کی ہے، خط میں سول ایوی ایشن نے لیزر لائٹ مارنے کے 2 واقعات پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

خط میں کہا گیا ہے کہ پی آئی اے کے سیفٹی چیف نے بھی ان واقعات کو اجاگر کیا، 19 جون کو پی کے 6350 کے پائلٹ نے کوہاٹ میں گرین لیزر لائٹ کی نشاندہی کی، درہ آدم خیل پر بھی طیارے سے ڈیڑھ کلو میٹر فاصلے پر لیزر لائٹ کی نشاندہی کی گئی۔
سول ایوی ایشن کے مطابق 3 جون کو پی کے 350 کے پائلٹ نے بڈابیر اور رنگ روڈ پر بھی لیزر لائٹ کی نشاندہی کی۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی ائیرپورٹ پر بحرین سے آئی لڑکی کو ہراساں کیے جانے کا انکشاف

خط میں سول ایوی ایشن کی واقعات سے بچاؤ کے لیے اقدامات اٹھانے کی درخواست کرتے ہوئے کہا گیا کہ حالیہ تعمیر شدہ واچ ٹاورز کو لیزر لائٹ کی روک تھام کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close