Featuredسندھ

شہر کے بیشترعلاقوں میں گھریلوصارفین کوگیس کے کم پریشرکی شکایات

کراچی: مقامی ہوٹل میں آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی جانب سے گیس کے نرخوں سے متعلق عوامی سماعت کے بعد ایس ایس جی سی کے مینیجنگ ڈائریکٹرعمران منیار کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ شہر کے مختلف علاقوں میں گیس کی لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے

اس بات کا بھی اعتراف کیا کہ گیس کے زیادہ نقصانات والےعلاقوں میں رات 11بجے سے صبح 6 بجے تک گیس بند کی جارہی ہے۔

اگر گیس بند نہیں کریں گے تو گیس کے ترسیلی نقصانات کا بوجھ عوام کو ہی اٹھانا پڑے گا، انہوں نے گیس کے نقصانات پر قابو پانے کے بجائے تمام بوجھ عوام پر ڈالتے ہوئے کہا کہ جن علاقوں میں گیس کی چوری اور رساؤ ہے ان علاقوں میں گیس بند کی جاتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آکسیجن گیس پر 17 فیصد سیلز ٹیکس کی چھوٹ

گیس کی بندش پر عوامی آگاہی سے متعلق نوٹس جاری کرنے کے سوال پر ایم ڈی ایس ایس جی سی نے لاعلمی کا اظہار کیا اور کہا کہ کے الیکٹرک کی طرح ایس ایس جی سی بھی ان علاقوں میں گیس کی لوڈ شیڈنگ کرتی ہے جہاں چوری زیادہ ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close