Featuredاسلام آباد

میڈیا اداروں کو 70 کروڑ روپے کی ادائیگی مکمل کر لی ہے

اسلام آباد:وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ وزارت اطلاعات نے وزیر اعظم عمران خان کی ہدایات کے مطابق میڈیا اداروں کو 70 کروڑ روپے کی ادائیگی مکمل کر لی

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ یہ بقایا جات ایک طویل عرصے سے ادا نہیں کیے گئے تھے، ان ادائیگیوں سے میڈیا ورکرز کے مالی مسائل میں کمی آئی ہے اور اداروں کو تحفظ ملا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اب بھی ادارے اگر ملازمین کو تنخواہیں نہیں دیتے تو یہ زیادتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:جہانگیر ترین گروپ نے عمران خان کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کر دیا، وفاقی وزیر فواد چوہدری

گزشتہ روز فواد چوہدری نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں کہا تھا کہ اگست کے پہلے ہفتے میں پی ٹی وی مکمل ایچ ڈی ہوجائے گا، اے پی پی ورلڈ کلاس نیوز ایجنسی اگست میں اپنا کام شروع کرے گی، ریڈیو پاکستان کو مکمل ڈیجیٹلائز کر رہے ہیں۔
صحافیوں کو وہ سہولت دینے جا رہے ہیں جس کی مثال نہیں ملتی، ہم نے صحافیوں کو کامیاب جوان پروگرام کا حصہ بنایا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close