Featuredاسلام آباد

بجلی کی مجموعی پیداوار 19 ہزار میگاواٹ اور طلب 25 ہزار میگاواٹ ہے

اسلام آباد: پاور ڈویژن ذرائع نے بتایا ہے کہ ملک میں بجلی کی مجموعی پیداوار 19 ہزار میگاواٹ ہے جب کہ بجلی کی طلب 25 ہزار میگاواٹ ہے اور بجلی کا شارٹ فال 6 ہزار میگاواٹ کی سطح پر برقرارہے

پن بجلی ذرائع سے 4 ہزار میگاواٹ بجلی پیدا کی جارہی ہے، سرکاری تھرمل پاور پلانٹ 2 ہزار میگاواٹ، نجی شعبے کے بجلی گھروں کی پیداوار 13 ہزار میگاواٹ بجلی پیدا کی جارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:تربیلا ڈیم سے بجلی کی پیداوار 2 دن کے لئے معطل

ملک کے مختلف شہروں کی طرح راولپنڈی اسلام میں بھی بجلی کی آنکھ مچولی جاری ہے، اسلام آباد میں ہر 4 گھنٹے کے بعد ایک گھنٹہ بجلی بند اور راولپنڈی سمیت دیگر علاقوں میں ہر 2 گھنٹے بعد بجلی بند کی جارہی ہے۔ آئیسکو حکام کا کہنا ہے کہ کوشش کررہے ہیں کہ اسپتالوں کو بھی بلا تعطل بجلی کی فراہمی جاری رہے، تاہم اسپتال انتظامیہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے متبادل بندوبست بھی رکھیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close