Featuredسندھ

قربانی کے جانور کی ٹکر سے لڑکا جاں بحق

کراچی: اورنگی ٹاؤن میں قربانی کے بیل کی ٹکر سے 16 سالہ لڑکا جاں بحق ہوگیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن کا رہائشی احد 2 روز قبل بیل کی ٹکر سے شدید زخمی ہوگیا تھا، احد کو تشویش ناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہوسکا۔

واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظرعام پر آگئی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ لڑکا قربانی کے لیے لائے گئے بیل کو گھر میں باندھنے کے لیے جارہا تھا اس دوران بیل نے ٹکر ماری۔

پولیس کے مطابق قربانی کا جانور جاں بحق ہونے والے لڑکے کے گھر میں ہی لایا گیا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ احد بیل کی رسی کھول کر گھر میں باندھنے کے لیے لے جارہا تھا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close