Featuredسندھ

کراچی: اے ٹی ایم مشین سے مس پرنٹ نوٹ برآمد

کراچی: لانڈھی میں بینک کے اے ٹی ایم سے نکالے گئے ہزار کے نوٹ پر قائد اعظم کی تصویر مس پرنٹ نکلی۔

خاتون شہری کا کہنا تھا کہ اے ٹی ایم سے نکلا نوٹ دیکھ کر حیران رہ گئی۔

انہوں نے کہا کہ ہزار کے نوٹ پر نمبر ایک ہی ہے البتہ نوٹ پر قائد اعظم کی دو تصویریں ہیں جن میں سے ایک کٹی ہوئی ہے، ایک پر صرف ٹوپی ہے اور چہرہ غائب ہے، نوٹ پر اصل نوٹ کی دیگر تمام شرائط مکمل ہیں۔

خاتون شہری کا کہنا تھا کہ کسی کے پاس نوٹ لے جاتے ہوئے ڈر رہی ہوں کہ کہیں لوگ مجھے جعلی نوٹ چھاپنے والا ہی نہ سمجھ بیٹھیں۔

دوسری جانب مس پرنٹ نوٹ کے معاملے پر اسٹیٹ بینک ترجمان کا کہنا ہے کہ نوٹ پہلے اسٹیٹ بینک میں جمع کروایا جائے۔

ترجمان اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ پہلے تصدیق کی جائے گی کہ نوٹ اصلی ہے یا جعلی، نوٹ اصلی ہونے کی صورت میں کارروائی کی جائے گی جس بینک سے نوٹ جاری ہوا وہاں سے بھی معلومات حاصل کی جائیں گی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close