Featuredسندھ

سندھ بھر میں آج 15 روز کے بعد سی این جی اسٹیشنز کھول دیئے گئے ہیں

کراچی: سندھ بھر میں آج 15 روز کے بعد سی این جی اسٹیشنز کھول دیئے گئے ہیں اور ٹرانسپورٹرز جوق در جوق اسٹیشنز کی جانب رواں دواں ہیں تاہم 15 روز بعد ملنے والی سی این جی 17 روپے مہنگی کردی گئی ہے

سی این جی مافیا نے سی این جی کی قیمت میں 17 روپے فی کلو کا اضافہ کردیا ہے، اور 123 روپے فی کلو میں ملنے والی سی این جی اب 140 روپے میں فروخت کی جارہی ہے، اور اس اضافے سے پبلک ٹرانسپورٹ کے کرائے بھی بڑھنے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں:کراچی سمیت سندھ بھر میں سی این جی بندش میں مزید 12 گھنٹے کا اضافہ

 آل پاکستان سی این جی ڈیلرزایسوسی ایشن نے قیمت نہ بڑھانے کی یقین دھانی کرائی تھی، اور اسی وجہ سے قیمت بڑھانے کےبجائے کاروباربندکرنے کوترجیح دینے کی بات کی گئی تھی، تاہم سی این جی ڈیلرزنے ٹیکس اورڈیوٹی کا سارا بوجھ شہریوں پرڈال دیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close