Featuredاسلام آباد

حکومت بلوچ قوم پرستوں کے ساتھ بات چیت کا ایجنڈا طے کرے گی

سلام آباد:سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ میں فواد چوہدری نے کہا کہ ‘بلوچستان میں وفاقی حکومت 731 ارب کے 131 منصوبے مکمل کرے گی، صرف اس سال صوبائی حکومت کا ترقیاتی پروگرام 180 ارب کا ہے

انہوں نے کہا کہ ‘بلوچستان وزیراعظم عمران خان کے دل کے قریب ہے۔

فواد چوہدری کا یہ بیان وزیر اعظم عمران خان کے گوادر کے ایک روزہ دورے کے دوران اس بات کے ایک روز بعد سامنے آیا ہے کہ وہ بلوچستان میں شرپسندوں سے بات کرنے پر غور کر رہے ہیں۔

دوسری جانب وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات اسد عمر نے پی ٹی آئی حکومت کے دور میں بلوچستان کے لیے جاری کردہ ترقیاتی اقدامات کو سراہا۔

یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم عمران خان خود بھی خوبصورت ہیں اور ان کا دل بھی خوبصورت ہے

گوادر میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کو بتایا گیا کہ پبلک سیکٹر ڈیولپمنٹ پروگرام (پی ایس ڈی پی) کے تحت بلوچستان کے لیے ایک ہزار 200 ارب سے زائد مالیت کی اسکیمیں رکھی گئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ‘ضلع کیچ میں وائی فائی کی سہولت متعارف کرائی گئی ہے اور دیگر اضلاع میں بھی یہ سہولت متعارف کرانے کا عمل جاری ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ‘اس سطح پر بلوچستان میں کبھی ترقیاتی کام نہیں ہوا، جبکہ یہ کام حکومت بلوچستان کی شراکت کے ساتھ ہو رہا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close