Featuredسندھ

سندھ میں کورونا وبا کی شرح میں ایک مرتبہ پھر اضافہ

کراچی: د مراد علی شاہ کی صدارت میں کورونا کی صوبائی ٹاسک فورس کا اجلاس ہوا جس میں محکمہ صحت کی جانب سے اجلاس کے شرکا کو بتایا گیا کہ گزشتہ روز 16 ہزار 262 ٹیسٹ کیے گئے اور 1201 کیسز سامنے آئے، اس طرح صوبے میں نئے کیسز کی شرح 7.4 فیصد ہوگ

13 جولائی کو کراچی میں نئے کیسز کی شرح 17.11 فیصد تھی، ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق ضلع شرقی میں 21 فیصد، جنوبی میں 15، وسطی میں 12 اور کورنگی میں کیسز کی شرح 8 فیصد ہے.

بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ سندھ میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران مختلف قسم کے 356 کیسز ظاہر ہوئے ہیں، یوکے ویرینٹ کے 92، جنوبی افریقا کے 162، برازیل کے 29، بھارت کے 66، پی ون کے 3 اور وائلڈ ٹائپ کا ایک کیس ظاہر ہوا ہے، اب تک ویکسین کے 58 لاکھ 70 ہزار 991 خوراکیں موصول ہوئی ہیں، جن میں سے ابھی تک 44 لاکھ 65 ہزار 908 خوراکیں استعمال ہوچکی ہیں۔
وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ 5 فیصد سے کوویڈ کیسز بڑھے تو یہ خطرناک صورتحال ہے، کراچی میں صورتحال کافی خراب ہے۔

یہ بھی پڑھیں:وزیر تعلیم سندھ سعید غنی کو فوری ہٹانے کا مطالبہ

اجلاس میں ہوٹلوں میں انڈور ڈائننگ جمعرات اور جمعے کی درمیانی رات سے جب کہ تفریحی پارکس، واٹر پارکس، سی ویو، ہاکس بے اور کینجھر جھیل جمعہ سے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اٹھویں جماعت تک کے طلبا کے لیے اسکول جمعہ سے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جب کہ نویں کلاس اور اس سے زائد کے لیے تعلیمی ادارے امتحانات کے بعد بند ہوجائیں گے.

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close