Featuredسندھ

آج شہر میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی اور درمیانی بارش ہوسکتی ہے

کراچی: شدید گرمی اور لوڈشیڈنگ کے ستائے کراچی کے عوام کے لئے خوشخبری ہے، کہ محکمہ موسمیات نے آج سے جمعے کے روز تک گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کردی ہے

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کے جنوب مشرق میں تھنڈر سیلز بننے شروع ہوگئے ہیں، اووہیٹنگ بارش کی صورت برسنے والے بادلوں کو تقویت دے رہی ہے، آج شہر میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی اور درمیانی بارش ہوسکتی ہے، تاہم کل گرج چمک کے ساتھ تیز بارش ہونے کا امکان ہے، جب کہ بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جمعے تک برقرار رہ سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:کراچی والے تیار ہوجائیں،محکمہ موسمیات نے کراچی میں ابر رحمت برسنے کی نوید سنادی

آج کراچی کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش اور بوندا باندی جاری ہے، جن علاقوں میں بارش ہورہی ہے ان میں کلفٹن، آئی آئی چندریگر روڈ اور اطراف، صدر، اولڈ سٹی ایریا، کیماڑی اور ٹاور شامل ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close