Featuredاسلام آبادتجارت

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ متوقع

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ متوقع ہے، اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے کی سمری پٹرولیم ڈویژن کو بھجوادی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پٹرول کی قیمت میں ساڑھے 11 روپے تک فی لیٹر اضافےکی تجویز دی ہے، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 40 پیسے اضافے کی سفارش کی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اوگرا نے مٹی کے تیل کی قیمت میں ڈیڑھ روپے اضافے کی سفارش کی ہے، لائٹ ڈیزل کی قیمت 1 روپے 40 پیسے اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔

پٹرولیم قیمتوں میں اضافے کا حتمی فیصلہ وزیر اعظم کی مشاورت سے ہوگا، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا نوٹیفیکشن وزارت خزانہ جاری کرے گی۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل پر عملدرآمد 16 جولائی سے ہوگا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close