Featuredاسلام آباد

اسپتالوں میں کورونا کیسز کی تعداد تیزی سے بڑھ رہی ہے

اسلام آباد: این سی او سی سربراہ نے ملک میں یک دم کورونا کیسز میں اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے قوم سے بڑی اپیل کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں اسدعمر نے کہا کہ بھارتی قسم کا وائرس مختلف ممالک میں تباہی مچارہاہے جبکہ پاکستان کے اسپتالوں میں بھی کورونا کیسز کی تعداد تیزی سے بڑھ رہی ہے۔

این سی او سی سربراہ نے کورونا کیسز میں حالیہ اضافے اور تیزی سے ہوتی اموات پر شدید تشویش کا اظہار کیا اور قوم سے اپیل کی کہ ایس او پیز پر عمل درآمد کیا جائے اور ویکسین لگوائیں، اپنی اور دوسروں کی جانوں کو خطرے میں نہیں ڈالیں۔

دوسری جانب این سی او سی کی جانب سے بیان کے مطابق گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک میں اڑتالیس ہزار نو سو دس ٹیسٹ کئے گئے، جس میں سے دو ہزار پانچ سو پینتالیس کیسز مثبت آئے، مثبت کیسز آنے کی شرح 5.2 فیصد رہی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق عالمی وبا کے باعث گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں کورونا کے سینتالیس مریض انتقال کرگئے،جس کے بعد عالمی وبا سے انتقال کرجانے والے مریضوں کی تعداد 22ہزار689ہوگئیں ہیں۔

این سی او سی کے مطابق اس وقت ملک بھر میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 42310 تک جاپہنچی ہے، جن میں سے 2 ہزار 336 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ کُل 9 لاکھ 16 ہزار 373 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close