Featuredاسلام آباد

جعلی شناختی کارڈ رکھنے والوں کو نکالنے کے لیے خصوصی وقت دیا جائے گا

اسلام آباد: چین ہمارا سب سے قریبی دوست ہے، وزیر اعظم نے آئندہ روز وزیر خارجہ کو چین جانے کی ہدایت کی ہے، انہوں نے وزارت داخلہ کو بھی کہا ہے کہ چینی افراد کی سیکیورٹی کو مزید یقینی بنائیں

چین سے 15 رکنی ٹیم گزشتہ روز یہاں آئی ہے جس نے ایڈیشنل سیکریٹریز اور دیگر کے ہمراہ جائے حادثہ کا دورہ کیا۔

حکومت چین کو یقین دلاتی ہے کہ ہم پاک چین دوستی کے دشمنوں کو کسی صورت معاف نہیں کریں گے۔

پاکستان اور چین کی دوستی لازوال ہے اور اس پر کسی قسم کا فرق نہیں پڑسکتا۔

یہ بھی پڑھیں :پاکستان اور چین کے درمیان 15 معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ چین کے وزیر داخلہ نے چینی صدر کی ہدایت پر مجھ سے رابطہ کیا اور میں نے وزیر اعظم کی ہدایت اور پاکستانی حکومت اور قوم کے جذبات کو ان تک پہنچایا ہے۔
وزیر اعظم کے ساتھ افغان صدر اشرف غنی کی ملاقات کے حوالے سے وزارت خارجہ بہتر بریفنگ دے گا۔
پاکستان کا امن افغانستان کے امن سے وابستیہ ہے ہماری پوری کوشش ہے کہ افغانستان میں امن ہو۔
جعلی پاس پورٹ اور شناختی کارڈ کے اجرا کے معاملے پر بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ جعلی پاس پورٹ جاری کرنے میں ملوث 8 افراد کو گرفتار کیا جاچکا ہے اور 19 کو شوکاز نوٹس جاری کیے گئے ہیں۔

 پورے ملک میں ہدایت جاری کردی گئی ہیں اور جعلی شناختی کارڈ رکھنے والوں کو نکالنے کے لیے خصوصی وقت دیا جائے گا تاکہ انہیں بغیر کسی جرمانے کے واپس جانے کا موقع مل سکے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close