Featuredکھیل و ثقافت

انگلش ٹیم نے پاکستان کو جیت کیلئے 201 رنز کا ہدف دے دیا

انگلینڈ نے پاکستان کو دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں جیت کے لیے 201 رنز کا ہدف دے دیا ہے۔

قومی ٹیم دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ جیت حاصل کرکے سیریز اپنے نام کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

انگلینڈ کی جوز بٹلر، معین علی اور لیام لیونگسٹن کی شاندار بیٹنگ کی بدولت 200 رنز بنائے۔

ہیڈنگلے میں کھیلے جارہے اس میچ قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

اسپنر عماد وسیم بولنگ کا اچھا آغاز کرتے ہوئے پہلے جیسن رائے اور پھر ڈیوڈ ملان کو پویلین کی راہ دکھائی۔

انگلش ٹیم 18 رنز پر دو وکٹوں سے محروم ہوئی تو قائم مقام کپتان جوز بٹلر نے معین علی کے ساتھ برق رفتار رنز بناتے ہوئے ٹیم کا اسکور 85 پر پہنچایا جہاں معین علی 36 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

اس کے بعد بٹلر نے لیام لیونگسٹن کے ہمراہ پارٹنرشپ بنائی اور 137 کے مجموعے پر 59 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

لیام لیونگسٹن نے 23 گیندوں پر 38 رنز کی اننگز کھیلی اور رن آؤٹ ہوگئے۔

ٹیل اینڈرز کی شراکت داری کے بدولت انگلینڈ کی ٹیم 200 رنز بنانے میں کامیاب ہوئی، تاہم آخری اوور میں ہوم ٹیم آل آؤٹ ہوگئی۔

قومی ٹیم کی جانب سے محمد حسنین 51 رنز دے کر تین وکٹیں لے کر نمایاں رہے جبکہ عماد وسیم اور حارث رؤف کے حصے میں دو دو وکٹیں آئیں۔

خیال رہے کہ لیڈز کے ہیڈنگلے کرکٹ اسٹیڈیم میں تاریخ میں پہلی مرتبہ ٹی ٹوئٹی میچ کھیلا جارہا ہے۔

یاد رہے کہ سیریز کے پہلے میچ میں قومی ٹیم نے ریکارڈ ٹوٹل بنا کر انگلینڈ کو 31 رنز سے شکست دی تھی۔

قومی ٹیم دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ جیت حاصل کرکے سیریز اپنے نام کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

پاکستان ٹیم میں دوسرے میچ کے لیے کوئی تبدیلی نہیں کی گئی جبکہ انگلینڈ کی ٹیم میں تین تبدیلیاں کی گئیں۔

ہوم ٹیم کے کپتان اوئن مورگن انجری کے باعث آج کا میچ نہیں کھیلا جبکہ جوز بٹلر نے ٹیم میں واپسی کرتے ہوئے ٹیم کی قیادت سنبھالی۔

اس کے علاوہ ڈیوڈ ویلی اور لوئس گریگوری کی جگہ پر عادل رشید اور کرس جارڈن کو ٹیم میں شامل کیا گیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close