Featuredسندھ

بجلی کی قیمت میں مزید اضافے کی درخواست دائر کردی گئی

کراچی: رواں ماہ سے ماہانہ اور سہ ماہی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی6.52روپے مہنگی ہونے کا امکان ہے، اس سلسلے میں کے الیکٹرک نے بجلی کی قیمت میں اضافے کی درخواست دائر کردی ہے

ماہ جولائی تا جون اور جنوری تا مارچ 2021 تک کی ایڈجسٹمنٹ کی درخواست دائر کی گئی ہے جس کی منظوری کے بعد جنوری کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 1.97روپے مہنگی ہونے کا امکان ہے۔

فروری کے لیے بجلی 2 روپے 49 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان ہے، کے الیکٹرک کی جانب سے مارچ کے لیے بجلی ایک روپیہ 49 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ملک میں بجلی کا بحران سنگین ہوگیا

کے الیکٹرک نے اپنی درخواست میں ماہ اپریل کے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 86 پیسے فی یونٹ اور مئی کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی میں بجلی 86 پیسے فی یونٹ اضافے کا کہا ہے۔
رواں ماہ جون کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 21 پیسے مہنگی جبکہ جنوری تا مارچ 2021 ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی

36 پیسےمہنگی کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔
نیپرا ذرائع کا کہنا ہے کہ ادارہ کے الیکٹرک کی مذکورہ درخواست پر 28 جولائی کو سماعت کے بعد یہ فیصلہ کرے گا کہ بجلی کی قیمت میں اضافے کی گنجائش ہے یا نہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close