Featuredسندھ

حکومت نے تہیہ کیا ہے ریلیف نہیں دینا لیکن گھبرانا نہیں

کراچی: مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ عوام کو ریلیف دینے کا وقت آتا ہے تو پیٹرول مہنگا کردیا جاتا ہے

مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ پہلی حکومت ہے جو کسی تہوار پر ریلیف نہیں دیتی، عوام کو ریلیف دینے کا وقت آتا ہے تو پیٹرول مہنگا کردیا جاتا ہے ، حکومت نے تہیہ کیا ہے ریلیف نہیں دینا لیکن گھبرانا نہیں۔

ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب کا کراچی میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ علی امین گنڈاپور کو تاریخ اور سیاست کا کچھ پتا نہیں، حکومتی وزرا کو تھوڑی شرم کرنی چاہیے، علی امین گنڈاپور نے تاریخ کے منافی بات کی، امید ہے 25 جولائی کو سلیکشن نہیں الیکشن ہوگا، 25 جولائی کو جیت پیپلزپارٹی کی ہوگی۔

ان کا کہنا تھا کہ پہلی حکومت ہے جو کسی تہوار پر ریلیف نہیں دیتی، حکومت نے تہیہ کیا ہے ریلیف نہیں دینا لیکن گھبرانا نہیں، حکومتی ترجمان کہتے نہیں تھکتے معیشت کو مضبوط کردیا، عوام کو ریلیف دینے کا وقت آتا ہے تو پیٹرول مہنگا کردیا جاتا ہے، سندھ میں تو سی این جی ملتی ہی نہیں، مراد سعید تو 200 ارب ڈالر کی بات کرتے تھے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close