Featuredپنجاب

پنجاب بھر میں موسلادھار بارشوں کے نتیجے میں نشیبی علاقے زیر آب آگئے

لاہور:ملک بھر میں مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری ہے جب کہ حادثات کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے پنجاب بھر میں موسلادھار بارشوں کے نتیجے میں نشیبی علاقے زیر آب آگئے

چائنہ اسکیم میں گھر کی چھت گرنے سے والدین اور 5 بچے زخمی ہوگئے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے صوبہ بھر میں شہری انتظامیہ اور واسا کو الرٹ رہنے کا حکم دیدیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ملک بھرمیں پری مون سون بارشوں کی پیشگوئی

کراچی میں دوسرے روز بھی بادلوں کا راج ہے، ہلکی بارش اور ٹھنڈی ہواؤں سے موسم مزید خوشگوار ہوگیا ہے جب کہ شہر میں

30 سے 40 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے سمندری ہوائیں چل رہی ہیں۔
دوسری جانب دیر بالا کے ندی نالوں میں طغیانی کے باعث سیاحوں کی گاڑی برساتی نالے میں بہہ گئی اور 2 افراد جاں بحق ہوگئے جب کہ کوہاٹ کے قریب شکردرہ کے برساتی نالے میں 7 افراد بہہ گئے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close