Featuredاسلام آباد

جاپان نے پاکستان کیلئے ٹیکنیکل تعاون کے پروگرام شروع کرنے کا اعلان

اسلام آباد: جاپان نے پاکستان کیلئے 7نئےٹیکنیکل تعاون کے پروگرام شروع کرنے کا اعلان کردیا ، جاپان عالمی تعاون ایجنسی جائیکا کے پروگرام 3سال کیلئے ہوں گے

جاپان وفاق اورصوبائی سطح پرصنعتوں کی استعداد کار کیلئے تعاون کرے گا ، جاپان کی حکومت رواں مالی سال 25 تکنیکی تعاون کے پروگرام شروع کرے گی ، نئے پروگراموں میں صحت ، تعلیم ، زراعت ، صنف اور آئی ٹی کے شعبے شامل ہیں۔

خیبرپختونخوامیں زچہ اور بچہ کی صحت ودیکھ بھال ، ٹراوٴٹ فارمنگ پروگرام کا حصہ ہیں جبکہ سندھ میں تعلیمی پالیسی سمیت کمیونٹی دیکھ بھال ، لائیو اسٹاک کے منصوبے شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: شاہ محمود قریشی کا جاپانی ہم منصب کو ٹیلیفون ، دورہ جاپان موخر کر نے کی وجوہات سے آگاہ کیا

جاپان کی جانب سے اعلان کردہ پروگرام میں پنجاب میں صنفی تشدد اورپاکستان میں آئی سی ٹی صنعت کی ترقی کے منصوبے بھی شامل ہیں۔

رواں سال اپریل میں پاکستانی ہنر مند افراد کو جاپان بھیجنے کیلئے پاک جاپان مفاہمتی یادداشت پردستخط کئے گئے تھے ،ایم اویو کا مقصد نجی کمپنی کے ذریعے پاکستانیوں کوجاپان بھجوانا تھا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close