Featuredاسلام آباد

ویکسی نیشن کوویڈ کے صحت پر اثرات کوکم کررہی ہے

اسلام آباد: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے سربراہ اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر برطانیہ میں ویکسی نیشن دنیا کے لیے بہترین مثال ہے

ویکسی نیشن کوویڈ کے صحت پر اثرات کوکم کررہی ہے، کوویڈکی موجود لہر میں برطانیہ میں کیسز کی تعداد گزشتہ لہرجتنی ہی ہے لیکن ویکسی نیشن کےباعث برطانوی شہریوں کی اسپتال میں داخلے کی شرح بہت کم ہے۔

برطانوی حکومت نے ملک بھر میں کورونا پابندیاں ختم کر دیں، نئے حکم نامے کے مطابق برطانیہ میں 19 جولائی سے گھروں میں اور ریسٹورنٹس میں کم تعداد میں افراد کے آنے کی پابندی ختم ہوگئی اب جتنے چاہیں لوگ ملاقات کرسکتے ہیں جب کہ ایک میٹر کے سماجی فاصلے کی شرط بھی ختم کردی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ڈرائیونگ لائسنس کیلئے کورونا ویکسی نیشن لازمی قرار

رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ حکومت نے ماسک پہننے کی پابندی بھی ختم کردی البتہ ٹرانسپورٹ سیکٹر نے ماسک کو لازمی قرار دیا ہے۔

شادی اور جنازوں میں لوگوں کی شرکت کی حد بھی ختم ہوچکی ہے، کنسرٹس، تھیٹرز اور اسپورٹس ایونٹس میں شائقین کی حد بھی ختم کردی گئی ہے جبکہ امبر ٹریول لسٹ میں شامل ممالک جانے کے خلاف گائیڈ لائن حکومت نے واپس لےلی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close