More share buttons
Share with your friends










Submit
Featuredاسلام آباد

پاکستان میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر کے وار جاری

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit

سماجی فاصلے، ماسک کو نظر انداز کرنے اور ایس او پیز کی خلاف ورزیوں کے باعث کیسز میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

ایس او پیز کی خلاف ورزیوں کے باعث پاکستان میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر کے وار جاری ہیں، جس سے ایک بار پھر کورونا وائرس کی ہلاکت خیزیوں اور کیسز میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔
 
ملک کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 30 ویں نمبر پر پہنچ چکا ہے، جبکہ مثبت کیسز کی شرح 6 فیصد سے زائد ہو گئی۔
 
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 2 ہزار 158 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 40 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، کورونا کے مزید 895 مریض شفایاب ہو گئے، جبکہ مثبت کیسز کی شرح 6 اعشاریہ 30 فیصد ہو گئی۔
 
پاکستان بھر میں کورونا وائرس کے اب تک 22 ہزار 928 مریض انتقال کر چکے ہیں جبکہ اس موذی وائرس کے کُل مریضوں کی تعداد 9 لاکھ 98 ہزار 609 ہو چکی ہے۔
ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز، وینٹی لیٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے 52 ہزار 752 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 2 ہزار 525 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 9 لاکھ 22 ہزار 929 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔
Share on Pinterest
Share with your friends










Submit
Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close