Featuredسندھ

سکھرمیں طوفانی بارش ، 10 افراد زخمی

سکھر : طوفانی بارش کے نتیجے میں پیش آنے والے مختلف حادثات میں ایک خاتون جاں بحق جبکہ 10افراد زخمی ہو گئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق بارش کے باعث تین مکانات کی چھتیں گر گئیں۔
 
بارش کے باعث درخت گرنے سے مختلف مقامات پر بجلی کی تاریں ٹوٹ گئیں۔
ترجمان سیپکو کے مطابق طوفانی بارش کے نتیجے میں 60 فیڈرزٹرپ ہوئے جن میں سے 9 کی بجلی بحال کی جا چکی ہے۔
 
واضح رہے کہ سکھر سمیت سندھ کے کئی شہروں میں آندھی کے ساتھ بارش ہوئی جس کے سبب نشیبی علاقوں میں پانی کھڑا ہونے سے شہریوں کو دشواری کا سامنا ہے۔
Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close