Featuredسندھ

عید الاضحی کے موقع پر شہر میں صفائی کی ابتر حالت ہے

کراچی : سندھ حکومت کے 85 ڈمپنگ پوائنٹس بنانے کا دعویٰ محض ایک لطیفہ ثابت ہوا۔

خرم شیر زمان کا کہنا ہے کہ کراچی میں جگہ جگہ آلائشوں کے ڈھیر سولڈ ویسٹ کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

پی ٹی آئی رہنماء خرم شیر زمان نے جاری بیان میں کہا ہے کہ عید الاضحی کے دوسرے روز شہر میں صفائی کی ابتر حالت ہے۔ ‏‎کراچی میں جگہ جگہ آلائشوں کے ڈھیر سولڈ ویسٹ کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ سندھ حکومت کے 85 ڈمپنگ پوائنٹس بنانے کا دعویٰ محض ایک لطیفہ ثابت ہوا۔

انہوں نے کہا کہ صفائی سے متعلق حسب معمول انتظامیہ نے شہریوں کو ہری جھنڈی دکھادی۔ کراچی کی ہر گلی اس وقت ڈمپنگ پوائنٹ کی شکل اختیار کیے ہوئے ہے۔ ہر سال سندھ سولڈ ویسٹ کا بجٹ مختص کیا جاتا ہے۔ بجٹ کے باوجود سولڈ ویسٹ کے پاس گاڑیوں کی عدم موجودگی ناقابل سمجھ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ آلائشوں کے تعفن سے شہریوں کیلئے سڑک پر چلنا مشکل ہوگیا ہے۔ سندھ حکومت نے شہریوں کو بیماریوں کے سپرد کردیا ہے۔ اسمبلی میں صوبائی وزراء سے سوال کیا جائے تو اپوزیشن پر حملہ آوار ہوجاتے ہیں۔
 
خرم شیر زمان نے کہا کہ سندھ حکومت نے عوام کے جذبات مجروح کرنے میں کوئی کثر نہیں چھوڑی۔ صوبے کی عوام کو پیپلز پارٹی سے جلد چھٹکارا دلوائیں گے۔
Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close