Featuredسندھ

کراچی کے سمندر میں جہاز اپنے مقام سے بھٹک کر سی ویو پہنچا

کراچی: کارگو شپ بندرگاہ سے بھٹک کر سی ویو پہنچ گیا

کراچی کے سمندر میں کنٹینرز سے لدا جہاز موسم کی خرابی کے باعث لنگرانداز ہونے کے مقام سے بھٹک کر سی ویو پہنچا جہاں دوسرے روز بھی کھڑا ہے

کراچی پورٹ ٹرسٹ (کے پی ٹی) کے مطابق ایم وی ہینگ ٹونگ نامی جہاز چین کے شہر شنگھائی سے ترکی کے شہر استنبول جا رہا تھا اور کراچی کی بندرگاہ میں مکمل طور پر داخل نہیں ہوا تاہم وہ پاکستان کے سمندر میں رکا اور عملے کی تبدیلی کا انتظار کر رہا ہے۔

سمندر میں خرابی کے باعث جہاز اپنے لنگر انداز ہونے کے مقام سے کٹ گیا اور کم گہرے پانی کی طرف جانے لگا اور جب کے پی ٹی کو جہاز کے بارے میں آگاہ کیا گیا تو کارگو پہلے ہی کم گہرے پانی میں کھڑا تھا۔
 
کے پی ٹی نے پاکستان میری ٹائم سیکیورتی ایجنسی (پی ایس ایم اے) کو الرٹ کردیا۔
 
کے پی ٹی کا کہنا تھا کہ بندرگاہ کے نیویگیشن چینل کو جہاز کے ساحل کی طرف جانے کا اشارہ نہیں ملا۔
 
ان کا کہنا تھا کہ ‘جہاز کے تحفظ کی ذمہ داری اس کے مالک کی ہے’ تاہم کے پی ٹی اور پی ایس ایم اے پاکستان کے پانیوں میں کسی قسم کے آپریشنل اور تیکنیکی مدد کے لیے بدستور دستیاب ہوں گے۔
کراچی کے ساحل پر کھڑا ہونے والا 98 میٹر لمبا اور 20 میٹر چوڑا جہاز ہانگ کانگ کی کمپنی کی ملکیت ہے، اس کو 2010 میں تیار کیا گیا اور اس میں سامان کی گنجائش 3 ہزار 600 ڈیڈ ویٹ ٹن کی ہے۔
Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close