Featuredاسلام آباد

ملک بھر میں کورونا سے مزید 11 اموات ہوگئیں

اسلام آباد : کورونا وائرس سے ملک بھر میں مزید 11 افراد زندگی سے محروم

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 25 ہزار 215 افراد میں مہلک وائرس کی جانچ کی گئی، جس کے نتیجے میں ایک ہزار 425 نئے مریض سامنے آگئے، جبکہ مزید 11 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ملک میں کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد 22 ہزار 939 ہوگئی، جبکہ اب تک 9 لاکھ 98 ہزار 609 کی تصدیق کی گئی ہے۔ 24 گھنٹوں میں کورونا کیسز کی شرح 5 اعشاریہ 65 فیصد رہی۔ اس وقت ملک میں کورونا کے 53 ہزار 623 فعال کیسز ہیں۔
 
Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close